برگِ سبز — Page 285
برگ سبز لئے کہی گئی تھی مگر وہ صاحب یہ سنتے ہی ناراض ہو گئے اور یہ کہہ کر اٹھ کر چلے گئے کہ آپ نے چائے جیسی معمولی چیز کا اس طرح احسان کے طور پر ذکر کیا ہے۔یہاں خاکسار کو اپنا ایک ایسا ہی واقعہ یاد آ گیا۔ایک دوست جن سے میرے 50 سال سے زیادہ کے تعلقات ہیں اور ہم برابر یہ لمبا عرصہ ایک دوسرے سے ملتے رہے۔خاکساران کی بہت سی خوبیوں کی وجہ سے ان کی قدر کرتا ہے۔تاہم وہ ایک جگہ جہاں خاکسار بھی موجود تھا کسی سے کہہ رہے تھے کہ ان کی چائے تو میں چائے ہی نہیں سمجھتا ان کے ہاں بہت ہلکی چائے ہوتی ہے جبکہ میں تو کڑک چائے پیتا ہوں۔( بات معمولی ہے مگر طبائع کے اختلاف کو ظاہر کرتی ہے) اس جگہ مختلف رشتہ داریوں اور تعلقات میں سے میاں بیوی کے تعلق کے متعلق بیان کرنا مقصود ہے۔میاں بیوی کا رشتہ سب سے نزدیکی۔قریبی بلکہ یکجان ہونے کا ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس میں بعض دفعہ بعض وجوہ سے خرابی آجاتی ہے اور ایسے موقع پر ضروری ہوتا ہے کہ اختلاف کی وجہ معلوم کر کے اسے دور کرنے کی کوشش کی جاوے۔خدا تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔: ان يريدا اصلاحا يوفق الله بينهما۔(النساء : ۳۶) ترجمہ: اگر وہ دونوں اصلاح چاہتے ہوں تو اللہ تعالیٰ ان کو توفیق عطا فرماتا ہے۔اسی طرح فرمایا: الصلح خیر صلح میں ہی بہتری ہے۔اختلافات بالعموم چھوٹی چھوٹی باتوں سے ہی شروع ہوتے ہیں۔ایک بہت پرانا واقعہ پیش کرتا ہوں۔پاکستان کی ایک جماعت کے متعلق پتہ چلا کہ وہاں آپس میں بہت اختلاف 285