برگِ سبز

by Other Authors

Page 284 of 303

برگِ سبز — Page 284

برگ سبز الصلح خیر صلح ہی بہتر ہے اصلاح کی کوشش میں اللہ تعالیٰ برکت عطا فرماتا ہے۔باہم مل کر رہنا انسانی فطرت ہے۔باہم رشته داری، دوستی، محله داری، واقفیت، کاروباری یا ملازمت کی وجہ سے ایک دوسرے سے ملنا اور معاملات کرنا۔آپس میں ملنے کی مختلف شکلیں اور وجوہات ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جب کسی کو کسی وجہ سے اکیلے رہنا پڑے۔تو وہ اس کو بری طرح محسوس کرتا ہے۔اسی وجہ سے تنہائی اور علیحدگی کے متعلق ہر زبان میں بڑی کثرت سے لکھا گیا ہے۔سب رشتوں اور تعلقات میں باہم ایڈ جسٹمنٹ یعنی ایک دوسرے کو سمجھنا اور اس کے مطابق حسب ضرورت اپنے آپ کو بدلنا ضروری ہوتا ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الاول نے اس کی ایک مثال دی ہے۔آپ فرماتے تھے کہ ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ میرا ایک دوست ملنے کے لئے آ رہا ہے اس کی طبیعت کو سمجھنے کی وجہ سے میں نے گھر میں کہہ دیا کہ یہ صاحب چائے شوق سے پیتے ہیں، ان کے لئے چائے کا اہتمام کیا جائے۔جب وہ صاحب تشریف لے آئے تو ادھر ادھر کی باتوں میں انھیں یہ بھی بتایا گیا کہ آپ کے رجحان کے پیش نظر آپ کو دیکھتے ہی گھر میں چائے کا اہتمام کرنے کا کہہ دیا ہے۔ظاہر ہے یہ بات ان کو خوش کرنے کے 284