برگِ سبز

by Other Authors

Page 278 of 303

برگِ سبز — Page 278

برگ سبز اس کالم میں گوجرانوالہ کے مذہبی حلقوں کا خاص طور پر ذکر آیا ہے یادر ہے کہ یہ وہی شہر ہے جہاں احمدیوں پر ظلم و بربریت کے وحشیانہ اقدامات کوئی بہت پرانی بات نہیں ہے۔پاسپورٹ میں مذہب کے خانے کا بھی اس کالم کے آخر میں ذکر کیا گیا ہے۔قارئین الفضل کو یاد ہوگا کہ احمد یہ دشمنی کی وجہ سے سراسر بلا جواز پاکستانی پاسپورٹ میں مذہب کے خانے کا اضافہ کیا گیا تھا۔دنیا بھر میں اس تنگ نظری اور تعصب پر پاکستان کا مذاق اڑایا جاتا رہا تو حکمرانوں نے اس شرمندگی اور خفت سے بچنے کیلئے اسکوختم کرنے کا اعلان کرا یا۔مگر ضدّ و تعصب تو اپنی جگہ پر باقی ہے اسکی وجہ سے حکمرانوں کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔یا یوں کہہ لیجئے کہ دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف امریکہ کے سب سے بڑے حلیف نے مولویوں کی دہشت گردی کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ اس طرح احمدی حج بیت اللہ سے محروم کر دئے جائیں گے تو تنگ نظر مذہبی سیاستدانوں کو یا درکھنا چاہئے کہ یہ بات ان کے بس کی نہیں ہے۔ہر احمدی کے دل میں اسلام اور بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے جو محبت وعقیدت ہے وہ انہیں حج بیت اللہ سے دور نہیں رہنے دے گی۔الفضل انٹرنیشنل 13 مئی 2005ء) 00 278