برگِ سبز — Page 273
برگ سبز انتہا پسندی معاشرہ میں انتہا پسندی پر تبصرہ کرتے ہوئے اخبار ”جنگ“ کے ایک کالم نویس اپنے فکر انگیز شذرہ میں لکھتے ہیں: ” مجھے اس مقدمے سے پورا اتفاق ہے کہ انتہا پسندی سے اس معاشرے کو شدید خطرات درپیش ہیں لیکن مجھے اس سے اتفاق نہیں کہ یہ کسی ایک گروہ کا خاصہ(characteristic) ہے۔یہاں صرف اہل مذہب ہی انتہا پسند نہیں ہیں ،مذہب بیزار بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔کہیں انتہا پسندی مذہب کے نام پر ہو رہی ہے اور کہیں روشن خیال اعتدال پسندی کے نام پر۔گوجرانوالہ کا واقعہ ان دونوں کی داستان ہے۔سچ یہ ہے کہ فریقین نے مذہب کی کوئی خدمت کی ہے نہ روشن خیالی کی۔پہلے ایک نظر روشن خیالی پر : مجھے حیرت ہے کہ خواتین کے حقوق کے نام پر مخلوط دوڑ کی حمایت کرنے والے روشن خیال، جب قومی اسمبلی میں جاتے ہیں تو کاروکاری جیسے قبیح فعل کے خلاف پیش کئے جانے والے بل کی مخالفت کرتے ہیں۔حکمران جماعت ہی کی ایک رکن قومی اسمبلی اس 273