برگِ سبز — Page 237
برگ سبز فرمایا۔جیسا کہ احباب جماعت جانتے ہیں کہ برمنگھم انگلستان کا دوسرا بڑا شہر ہے اور ملک کے درمیان میں ہونے کی وجہ سے اس شہر کو ایک مرکزی حیثیت حاصل ہے۔اس شہر کے وسط میں ایک وسیع و شاندار مسجد کی تعمیر کی توفیق ملنے پر ہم میں سے ہر شخص خدا تعالیٰ کے شکر کے جذبات سے لبریز ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہارٹلے پول (Hartlepool) اور بریڈ فورڈ (Bradford ) میں اپنے دست مبارک سے پر سوز دعاؤں کے ساتھ سنگ بنیا د نصب فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہر جگہ اپنے خطاب میں جماعت کو نہایت مؤثر رنگ میں تلقین فرمائی کہ مسجدوں کی تعمیر سے زیادہ مسجدوں کی آبادی ضروری ہے اور جماعت کو چاہئے وہ ان مساجد کو خشوع و خضوع سے نماز پڑھنے والوں سے آباد رکھیں۔ان مساجد کی تعمیر کے اخراجات پورے کرنے کے لئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کی ذیلی تنظیموں کو تحریک فرما کرنیکیوں میں مسابقت کا ایک نہایت عمدہ و بابرکت موقع مہیا فرمایا ہے۔اُمید ہے کہ ذیلی تنظیمیں اپنی سابقہ روایات کے مطابق قربانی کی شاندار مثال پیش کریں گی۔آنحضرت سلیم نے مسجد کو جنت کے میووں کے حصول کی جگہ فرمایا ہے یعنی مسجد میں جا کر عبادات ، دعاؤں ، ذکر الہی سے انسان خدا تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرتا ہے اور اپنے آپ کو جنت کی نعمتوں کا مستحق کر لیتا ہے۔مسجد کی عظمت واہمیت سمجھاتے ہوئے حضور نے یہاں تک فرمایا کہ قیامت کے روز جب کوئی کسی کے کام نہ آسکے گا اور کسی طرف کوئی سایہ اور آرام کی جگہ نہ ملے گی اس دن وہ خوش نصیب خدا تعالیٰ کے سایۂ رحمت میں ہوگا جس کا دل مسجد سے معلق رہتا ہے۔وہ مسجد میں ایسا اطمینان وسکون محسوس کرتا ہے جیسا ایک مچھلی پانی میں محسوس کرتی ہے اور مسجد سے باہر بھی اس کو جانا تو پڑتا ہے مگر وہ ایسا مجبورا ہی کرتا ہے اور باہر 237