برگِ سبز — Page 238
برگ سبز رہتے ہوئے بھی اس کا دل و دماغ جلد سے جلد اپنے کاموں سے فارغ ہو کر مسجد واپس جانے کے لئے مچلتا رہتا ہے۔مسجد ایک مسلمان کی مذہبی ، روحانی و معاشرتی زندگی کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لئے مرکزی مقام رکھتی ہے۔حضور صلی لا الہ سلم کے ارشاد کے مطابق اگر کوئی شخص وضو کر کے صرف عبادت کی غرض سے مسجد کی طرف جاتا ہے تو ہر قدم جو وہ اٹھاتا ہے اس سے اس کے درجات بلند ہوتے اور اس کی غلطیاں اور گناہ معاف کئے جاتے ہیں۔رمضان کے مبارک ایام میں مساجد کی رونق میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے۔نمازی لوگ بڑے شوق سے مساجد کی آبادی بڑھاتے ہیں۔یہ نظارہ بہت بھلا معلوم ہوتا ہے اور یقیناً ہر اس شخص کے لئے جسے مسجد میں حاضر ہونے اور عبادت بجالانے کی توفیق ملتی ہے یہ امر باعث سکون و خوشی ہوتا ہے۔اس لئے بہت ضروری معلوم ہوتا ہے کہ ہم رمضان کے ایام کی برکات کو زیادہ وسیع کرنے اور ان سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کے لئے یہ عہد کریں کہ ہماری مساجد رمضان گزرجانے کے بعد بھی اسی طرح آبادر ہیں گی اور ہم نماز با جماعت کا اس طرح اہتمام کریں گے کہ نہ صرف اپنی نمازوں کا خیال رکھیں گے بلکہ اپنے عزیز واقارب اور جاننے والوں کی نمازوں کا بھی خیال رکھیں گے اور پوری کوشش کریں گے کہ ہماری جماعت کا ہمیشہ ہی یہ امتیازی نشان اور پہچان ہو کہ ہم نمازی لوگ ہیں اور ہمارے دل مساجد سے بہت گہرا اور زندہ تعلق رکھتے ہیں۔یہ ہمارا حقیقی اور عملی جواب ہوگا ان لوگوں کے لئے جو پاکستان میں ہمیں اپنی مساجد کو مسجد کہنے مسجد میں اذان دینے اور عبادت کرنے پر پابندیاں لگا کر اپنے اس ظلم پر خوش ہو رہے ہیں۔ان کی پابندیاں ، ان کے مظالم ، ان کا حسد ہمیں ہماری روح کی غذا ، عبادت اور 238