برگِ سبز — Page 175
برگ سبز المشرب تھے۔عام مولویوں کے برعکس آپ کی طبیعت تعصب مذہبی کے متعفنہ مواد سے پاک صاف تھی۔آپ کھلے بندوں عموما کار بیان میں بھی جاتے تھے۔خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ کے درس میں شامل ہونے کا تو آپ نے کئی بارموقع پایا۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی سے بھی آپ کے مسندِ خلافت پر متمکن ہونے سے پہلے کئی دفعہ مولانا موصوف کو تبادلہ خیالات کرنے کا موقع ملا۔انہی تاثرات سے آپ کو بھی کلام الہی کے مطالعہ کا بہت شغف تھا۔حالات حاضرہ کے مطابق کلام الہی کے خطابات کو نئے انداز میں پیش کرنے کا آپ کو اچھا خاصہ ملکہ تھا۔احمد یہ جماعت سے متاثر ہو کر آپ اپنی مبلغین اسلام کی ایک جماعت قائم کرنا چاہتے تھے۔اس لئے آپ فاضلان دیو بند اور علی گڑھ کالج کے گریجوائیوں کے امتزاج عناصر سے ایک حزب الانصار تیار کر رہے تھے۔اس حزب کی تیاری کیلئے نظارت المعارف القرآنیہ نامی درسگاہ دہلی میں آپ نے درس و تدریس کا سلسلہ جاری کر رکھا تھا۔آپ کے درس کے نوٹوں کا قلمی مجموعہ مجھے وہاں مدرسہ دار الرشاد گوٹھ پیر جھنڈا میں دستیاب ہوا جس سے میں نے استفادہ کر کے احمدیت سے قبل ایک حد تک فہم قرآن کے لئے ذوق حاصل کیا۔“ 175 (روزنامه الفضل ربوه 26 جولائی 1995ء)