برگِ سبز

by Other Authors

Page 174 of 303

برگِ سبز — Page 174

برگ سبز فرمائی ہے جو ان کے نفسیاتی اور روحانی تجارب اور خدا تعالیٰ کی دستگیری کا ایک عجیب بیان ہے۔پھر چھوٹے بڑے مضامین درج ہیں جو پہلے سلسلہ کے رسائل میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ان مضامین کو پڑھ کر روحانی لذت حاصل ہوتی ہے۔مضامین کیا ہیں؟۔۔۔۔افاضات روحانی کی ایک زندہ اور چمکتی ہوئی دلیل اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس ارشاد کی لذیذ اور معطر تفصیل ہے کہ قرآن پاک صرف قصہ گو نہیں بلکہ اس کے ہر قصہ کے نیچے ایک پیشگوئی ہے۔روحانیت کی تمثیلی سرحدوں میں داخل ہو کر ایک حقیقت شناس، بیدار عاشق اور عارف دور از قیاس اور دور از کار دعاوی اور قیاسات سے دامن بچاتے ہوئے اور حقیقت اور یقین کی حدود قائم رکھتے ہوئے اپنے مافی الضمیر کا ابلاغ کر سکتا ہے۔فاضل مصنف اس میں حیرت انگیز طور پر کامیاب رہے ہیں۔ان کے لہجے کی متانت ، زبان و بیان کا اعتدال اور دھیما پن ہر قسم کی افراط و تفریط سے پاک ہے۔متعد مقامات ایسے آئے جن سے گزرتے وقت مصنف کے لئے دل سے دعا نکلی۔میری رائے میں یہ کتاب ہر احمدی کو پڑھنی چاہئے۔۔۔66 متعدد اس مجموعہ میں حضرت مولوی صاحب کے پندرہ مضامین شامل ہیں۔عنوانات میں تنوع ہے مگر ہر مضمون کلام اللہ کی شان ظاہر کرنے والا اور علم ومعرفت کا روحانی خزانہ ہے جس کا لطف پڑھنے بلکہ بار بار پڑھنے سے ہی حاصل ہوسکتا ہے۔وو حضرت مولوی صاحب قبول احمدیت کی داستان میں تحریر فرماتے ہیں:۔۔۔انہی دنوں میں مجھے مولانا عبید اللہ صاحب سندھی کے افاضات علمی سے بھی وہاں مستفید ہونے کا موقع ملا۔آپ صوفی منش، روشن دماغ، وسیع 174