برگِ سبز — Page 159
برگ سبز پر آمادہ فرمایا اور اس خاتون کے جذبہ اور خواہش کا علم ہونے پر اس کے گھر جا کر اس کی خواہش کو پورا کرنے کا انعام فرمایا۔اس کی تفصیل اور پس منظر محترم ملک صاحب کی یادوں میں مذکور ہے۔محترم ملک صاحب نے مربی سلسلہ، اسٹنٹ ایڈیٹر الفضل ، ایڈیٹر مصباح، ایڈیٹر ریویو آف ریلیجز، اسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات بجالانے کی سعادت پائی۔آپ متعدد مفید کتب کے مصنف بھی ہیں۔ان کی زیر نظر کتاب میں جو بہت اچھے کاغذ پر طبع ہوئی ہے اگر کوئی کمی نظر آتی ہے تو وہ یہ ہے کہ واقعات بہت مختصر اور کتاب بہت چھوٹی ہے۔محترم ملک صاحب کے پاس یقیناً ایسی یادوں کا ایک بڑا خزانہ موجود ہے۔(روز نامہ الفضل 12 پریل 1995 ء ) 159