برگِ سبز

by Other Authors

Page 112 of 303

برگِ سبز — Page 112

برگ سبز کے رو بروکھڑا ہونا پڑتا ہے اور قیام بھی آداب خدمتگاران میں سے ہے۔رکوع جو دوسرا حصہ ہے بتلاتا ہے کہ گویا تیاری ہے کہ وہ تعمیل حکم کوکس قدر گردن جھکاتا ہے۔اور سجدہ کمال آداب اور کمال تذلل اور نیستی کو جو عبادت کا مقصود ہے ظاہر کرتا ہے۔یہ آداب اور طریق خدا تعالیٰ نے بطور یادداشت کے مقرر کر دیئے ہیں اور جسم کو باطنی طریق سے حصہ دینے کی خاطر ان کو مقرر کیا ہے۔علاوہ از میں باطنی طریق کے اثبات کی خاطر ایک ظاہری طریق بھی رکھ دیا ہے۔اب اگر ظاہری طریق میں (اندرونی اور باطنی طریق کا ایک عکس ہے ) صرف قال کی طرح نقلیں اُتاری جاویں اور اُسے ایک بار گراں سمجھ کر اتار پھینکنے کی کوشش کی جاوے تو تم ہی بتاؤ کہ اُس میں کیا لذت اور حظ آسکتا ہے۔اور جب تک لذت اور سرور نہ آئے اُس کی حقیقت کیونکر متحقق ہوگی۔اور یہ اُس وقت ہوگا جبکہ روح بھی ہمہ نیستی اور تذلل تام ہوکر آستانہ الوہیت پر گرے اور جو زبان بولتی ہے روح بھی بولے۔اس وقت ایک سرور اور نور اور تسکین حاصل ہو جاتی ہے۔“ ( ملفوظات جلد 1 صفحہ 164 - 165 - ایڈیشن 2003 ء مطبوعہ لندن) چنانچہ آپ نے اپنی جماعت کو نصیحت فرمائی: نماز کو جنتر منتر کی طرح نہ پڑھو۔بلکہ اس کے معانی اور حقیقت سے معرفت حاصل کرو۔“ ( ملفوظات 9 جلد صفحہ 40-41- ایڈیشن 2003 ء مطبوعہ لندن) لیکن ایسی نماز کا پڑھنا جس سے دین اور دنیا دونوں سنور جاتے ہیں اور مومن کی معراج ہے۔جس کے پڑھنے والے ہر قسم کی بدیوں اور بے حیائیوں سے بچائے جاتے ہیں۔اور 112