برگِ سبز — Page 10
برگ سبز جس میں احمدیت کے نامور ستاروں کے بارہ میں معلومات کا ایک وسیع اور عمیق سمندر موجزن ہو۔مولانا عبد الباسط صاحب یقیناً اس کیلئے مبارک باد کے مستحق ہیں۔آپ ایک زود نویس قلم کار ہیں اور تصنیف و تالیف کے کاموں میں مہارت رکھتے ہیں جو تعلیم و تربیت کی فضا کیلئے ایک خوشگوار جھونکے سے کم نہیں۔مولانا عبد الباسط صاحب سے میری گزشتہ پچاس سال سے شناسائی ہے۔مجھے اِن کے زیر تربیت جماعتی خدمات کا موقع بھی ملا ہے۔نہایت مخلص محنتی ،شفیق اور نیک انسان ہیں۔مبلغ اسلام اپنی ذات میں ایک کا ئنات ہوتا ہے اور کائنات کو اپنی ذات کی تجلیوں سے منور کرنا اس کی فطرت میں شامل ہے۔یہ ساری باتیں مولا نا عبدالباسط صاحب کی فطرت کا ایک لامتناہی پہلو ہیں۔یہ کتاب واقعی معرفت کا ذخیرہ ہے بلکہ روحانیت کی قندیل ہے۔خدا تعالیٰ مولانا موصوف کو صحت والی لمبی عمر دے تا کہ دنیا آپ کے علم و عمل سے مستفید ہوتی رہے۔آمین۔ڈاکٹر سر افتخار احمد ایاز - (کے بی ای ، اوبی ای) 13 رمضان المبارک 1438 سابق امیر جماعت احمدیہ برطانیہ 10