برگِ سبز

by Other Authors

Page 9 of 303

برگِ سبز — Page 9

برگ سبز معرفت کا ذخیرہ۔روحانیت کی قندیل مکرم ومحترم سر ڈاکٹر افتخار احمد ایاز صاحب-OBE & KBE) ہمارے مبلغین گلزار احمدیت کے خوبصورت پھول ہیں جن کی مہک دلوں کو معطر اور مطہر کرتی ہے۔یہ ایسی شمعیں ہیں جو قریہ قریہ کفر کی ظلمتوں کو مٹا کر اسلام احمدیت کی روشنی پھیلا رہی ہیں۔ان میں مولانا عبد الباسط شاہد صاحب جیسے مبلغ بھی ہیں جنہیں احمدیت کی بے شمار روحانی قندیلوں سے روشنی حاصل کرنے کے مواقع نصیب ہوئے اور اب اس سرمایہ حیات کو انہوں نے فیض عام کیلئے ” برگ سبز میں پیش کیا ہے۔آپ کے قلمی جواہر اخبارات اور رسائل میں تو پڑھتے رہتے ہیں لیکن ” برگ سبز“ کو دیکھ کر میں حیران رہ گیا کہ انہوں نے کس قدر محنت سے اپنی زندگی کے خوبصورت پھولوں کو چن کر یہ برگ تیار کیا ہے۔اس کے مضامین میں آپ کے عمیق مشاہدے، احساسات ، تجربات اور مطالعے کا دلنشیں نکھار نظر آتا ہے۔اس میں انہوں نے بزرگانِ سلسلہ کے ساتھ اپنے تعلقات، مکالمات اور احساسات کا ہی ذکر نہیں کیا بلکہ بہت سے مذہبی، سیاسی، معاشرتی اور ادبی مضامین کا بھی نہایت گہرائی کے ساتھ احاطہ کیا ہے جو قارئین کیلئے بیش بہا معلومات مہیا کرتا ہے۔میں اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنے اس شاہکار پر تبصرے کی دعوت دی ہے اور اس طرح مجھے اس تاریخی خزانے سے مستفید ہونے کا موقع مل گیا ہے۔اتنے اہم اور سبق آموز موضوعات کو یکجا کر کے اس قسم کی کتاب میں نے نہیں دیکھی 9