برگِ سبز — Page 95
برگ سبز سفر کیا ہے اور پھر دیکھا ہے کہ ہر جگہ تمہاری مخالفت ہورہی ہے۔نہ کسی ملک میں تمہاری جانیں محفوظ ہیں نہ تمہارے مال محفوظ ہیں۔کوئی چیز تمہاری حفاظت اور پناہ کا موجب نہیں ہوسکتی۔صرف ایک ہی دروازہ ہے جہاں تم کو پناہ مل سکتی ہے وہ خدا تعالیٰ کی گود ہے جو ماں باپ سے بھی زیادہ حفاظت کی جگہ ہے۔میں اپنے جسم کو طاقتوں سے خالی پاتا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ اگر تم میری اس نصیحت کو مانو گے تو ہر ایک زمانہ میں اللہ تعالیٰ تمہاری حفاظت کرے گا۔لڑائیوں، جھگڑوں کو چھوڑ دو۔اپنے معاملات کو درست کرو۔دنیا کی کسی چیز کو اپنا خدا نہ بناؤ۔آج دنیا میں کسی جگہ بھی حقیقی پرستش خدا تعالیٰ کی نہیں ہو رہی۔پس تم بھی اپنی ستیوں اور غفلتوں کی وجہ سے اپنے آپ کو اس کے عذابوں کا مستحق نہ بناؤ۔جس خدمت کو تم نے اپنے ہاتھ میں لیا ہے اس کو پوری توجہ سے سرانجام دو۔“ ( الفضل 20 دسمبر 1922ء) راضی رہو خدا کی قضا ہمیش تم لب پر نہ آئے حرف شکایت خدا کرے ہو خدا کے ساتھ، خدا ہو تمہارے ساتھ ہوں تم سے ایسے وقت میں رخصت خدا کرے الفضل انٹرنیشنل 28مئی 2004ء) 95