برگِ سبز

by Other Authors

Page 268 of 303

برگِ سبز — Page 268

برگ سبز حفظانِ صحت (Tahir Heart Institute) حضرت امیر المومنین خلیفة المسح لخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے انتہائی مفید اور کامیاب تربیتی وتبلیغی دورہ کینیڈا پر روانہ ہونے سے قبل مسجد بیت الفتوح لندن میں اپنے ایک خطبہ جمعہ میں ”طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔۔۔میں احمدی ڈاکٹروں سے خصوصاً کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر بڑا فضل فرمایا ہے۔۔۔اگر آپ لوگ خدا کی رضا حاصل کرنے اور غریب انسانیت کی خدمت کے لئے اس ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کو مکمل کرنے میں حصہ لیں تو یقینا آپ ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن کو خدا بے انتہا نوازتا ہے اور ان کے اس فعل کا اجر اس کے وعدوں کے مطابق خدا کے پاس بے انتہا ہے۔کوشش کریں کہ جو وعدے کریں انہیں جلدی پورا بھی کریں۔اس ادارے کو مکمل کرنے کی میری بھی شدید خواہش ہے کیونکہ میرے وقت میں شروع ہوا اور انشاء اللہ تعالیٰ ، اللہ تعالیٰ سے امید ہے وہ خواہش پوری کرے گا 268