برگِ سبز — Page 26
برگ سبز تعالیٰ اپنے کام کیلئے کوئی اور انتظام کرے گا اور ہماری بدقسمتی پر مہر ہو جائے گی۔کاش ہمارے دل اس فرض کو پورے طور پر محسوس کریں۔اے عزیز و ! کاش ہمارے ایمان آج ہم کو شرمندگی سے بچا لیں۔کاش ہمارے جسم ہماری روح کے تابع ہو کر ہمیں اپنا فرض ادا کرنے دیں۔کاش ہمارے آج کے افعال قیامت کے دن ہم کو شرمساری اور روسیاہی سے بچا لیں۔۔۔خطاب کے تسلسل میں حضرت صاحب فرماتے ہیں: فتح کا دن وہی دیکھ سکتا ہے جو جلدی چلنے کی کوشش کرے اور میرے قدم کے ساتھ قدم ملانے کی کوشش کرے۔اے میرے رب تو مجھے اور بھی زیادہ تیز چلنے کی اور جماعت کو میرے قدم سے قدم ملانے کی توفیق بخش۔آمین۔( الفضل 31 مارچ 1944 ء ) (روزنامه الفضل ربوه 5 دسمبر 1997ء) 26