برگِ سبز — Page 86
برگ سبز حقیقت صلیب یسوع مسیح کی تین مزعومہ خصوصیات اور انجیل رسالہ مسیحی خادم تمبر 1963ء میں ”حقیقت صلیب“ کے عنوان سے ایک مشہور مسیحی عالم کا مضمون شائع ہوا ہے جس کی ابتداء اس طرح ہوتی ہے۔انجیل مقدس میں ہمارے خداوند یسوع مسیح کی تین امتیازی خصوصیات کا الہامی بیان پایا جاتا ہے یعنی: 1۔آپ کی اعجازی پیدائش 2 صلیبی موت 3 اور آپ کا موت پر صبح پا کر تیسرے دن مردوں میں سے ہی اٹھنا کلمتہ اللہ کے تجسم حقیقی کا مقصد صلیبی موت تھا اور آپ کا مردوں میں سے جی اٹھنا اس مقصد کی تکمیل تھا۔“ پہلی امتیازی الہامی خصوصیت بائبل کے بیان کے مطابق حضرت مسیح علیہ السلام کا ہی امتیاز نہیں ہے بلکہ اس خصوصیت میں حضرت آدم علیہ السلام مسیح علیہ السلام کے برابر کے شریک بلکہ بے ماں اور بے باپ ہونے کی وجہ سے زیادہ نمایاں اور امتیازی شان رکھتے ہیں۔مقالہ نگار کو آدم علیہ السلام کے متعلق بائبل کی اس تعلیم اور خصوصیت کا بہر حال علم 86