برگِ سبز

by Other Authors

Page 85 of 303

برگِ سبز — Page 85

برگ سبز سے بہائی ہوا ہو تو بہائیت دین عیسوی کا چہ بہ اور نقل معلوم ہوتی ہے۔مسیحیوں کے تثلیث و کفارہ قسم کے مسائل آپ کو ان کتابوں سے مل سکیں گے۔اور جوشان مسیحی عیسی علیہ السلام کی قرار دیتے ہیں وہی شان مرزا حسین علی کی بیان کی گئی ہوگی۔وعلی ھذا القیاس۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ایسے لوگوں کو جو کسی وجہ سے ان کے قریب آجا ئیں حقیقت حال سے آگاہ نہیں کیا جا تا بلکہ اس کو تقیہ کی آڑ میں رکھتے ہوئے دامِ بہائیت میں پھنسا لیا جاتا ہے ورنہ تہذیب و تمدن کے اس دور میں کون ایسے عقائد مان سکتا ہے جس میں ایک شخص ( جس کو تمام بشری کمزوریاں لاحق تھیں ) کو سجدہ کرنا بھی شامل ہو۔روزنامه الفضل-14 فروری 1955) 85