برگِ سبز — Page 84
برگ سبز الايات فى هذا الرق المنيع سوف ننصل لكم نصابھا۔“ (اقدس) ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ میرزا حسین علی کی زندگی میں زکوۃ کی وصولی کا حق ان کو حاصل تھا اور اس کے بعد اس کی اولاد کو لیکن اگر ان کی اولا دنہ ہو تو زکوۃ ” بیت العدل“ کو ادا کی جائے۔بیت العدل“ کے وصولی زکوۃ کے علاوہ اور بھی بہت سے کام بیان کئے گئے ہیں لیکن آج تک بیت العدل‘ قائم نہیں ہو سکا۔مسلمانوں کے لئے ان کے فریب سے بچنے میں سب سے بڑا اشکال یہ ہے کہ ان لوگوں نے اپنی رسوم کے نام اسلامی عبادات کے اسماء سے لئے ہیں۔حالانکہ ان ناموں کو اسلامی عبادات سے دور کا بھی تعلق نہیں۔جیسا کہ مندرجہ بالا چند مثالوں سے بخوبی معلوم ہوسکتا ہے۔ایک اور قابل ذکر امر یہ ہے کہ بہائیوں نے اپنی شرعی کتب کو کسی جگہ بھی مشتہر اور عام نہیں کیا۔اس لئے بہائی بہاء اللہ کے حکم علیکم بالتقية’ کہ بہائیوں پر تقیہ واجب ہے، سے پورا فائدہ اُٹھاتے ہیں اور بہائیوں کے مبلغ و داعی جس قسم کے لوگوں میں جاتے ہیں اپنے آپ کو ویساہی ظاہر کرتے ہیں۔مسلمانوں میں یہ لوگ مسلمان بن کر رہتے ہیں لیکن عیسائیوں میں عیسائی اور یہودیوں میں یہودی بن جانا ان کے لئے معمولی امر ہے۔یہی وجہ ہے کہ اگر آپ کسی ایسے بہائی کی کتاب کا مطالعہ کریں جو اپنی بدقسمتی سے مسلمانوں میں سے بہائی ہوا ہو تو یوں معلوم ہوگا کہ بہائیت اسلام کا چربہ ہے۔لیکن اگر کسی ایسے بہائی کی کتاب پڑھی جائے جو عیسائیوں میں 84