برگِ سبز

by Other Authors

Page 79 of 303

برگِ سبز — Page 79

برگ سبز بھر حضرت مسیح موعود کے صحابہ اور دوسرے بزرگوں کی گزرگاہ بنی رہتی۔مدرسہ احمدیہ اور حضرت مسیح موعود کا لنگر بھی اسی جگہ پر تھا۔مسجد مبارک کے نیچے اور مسجد اقصیٰ کی طرف جانے والی گلی میں جماعت کے دفاتر تھے اور خدا کی حفاظت کے وعدوں کا چمکتا ہوا نشان الدار بھی تو اسی جگہ پر ہے۔مخالفت کی آندھیوں اور تقسیم ملک کے اندوہناک حادثہ کے باوجود آج بھی وہاں سے اعلاء کلمہ اسلام کا عظیم جہاد برابر جاری اور روز افزوں ہے۔یہ یادیں ہمیشہ تازہ رہتی ہیں جن کا کماحقہ احاطہ کرناممکن نہیں ہے۔سفینہ چاہئے اس بحر بیکراں کے لئے 79