برگِ سبز

by Other Authors

Page 77 of 303

برگِ سبز — Page 77

برگ سبز برف کے ساتھ رکھ دی جاتی تھی جو وہ نماز کے بعد واپسی پر پیتے تھے۔ابا جان کی دکان حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے شہر والے مکان کا ایک حصہ تھی۔اس دکان کے پیچھے جو مکان تھا اس میں صدر انجمن احمدیہ کے سٹور تھے اور بالا خانے میں حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب کی رہائش تھی۔یہ ایک طرح سے ”الدار‘ کا حصہ ہی تھا۔حضرت ڈاکٹر صاحب حضرت مصلح موعودؓ کے ذاتی معالج تھے اور ان کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت لمبا عرصہ حضور اور خاندان کی خدمت کی سعادت حاصل ہوئی۔ہماری دکان کے پہلو میں حضرت حکیم قطب الدین صاحب کا مطلب تھا۔حکیم صاحب چٹائی پر بیٹھتے تھے۔ان کی شہرت بہت اچھی تھی۔دور دور سے لوگ علاج کے لئے آتے تھے مگر ہم بچوں پر کاسٹک ٹچ کی جو مصیبت ٹوٹتی تھی ، وہ آج تک بھلائی نہیں جاسکی۔ایک دوسری دکان غلام رسول افغان صاحب کی تھی۔یہ بزرگ قادیان کے ایک نواحی گاؤں سے دو بڑی بڑی بالٹیوں میں خالص دودھ لیکر آتے تھے۔دن بھر گا ہک آتے اور دودھ لے جاتے تھے مگر خان صاحب کا طریق یہ تھا کہ میز پر ایک بڑے سائز کا قرآن مجید رکھا تھا۔گاہک کو سودا دینے کے بعد ادھر ادھر کی کوئی زائد بات نہیں کرتے تھے۔تلاوت میں مصروف ہو جاتے تھے اور دست به کار و دل بہ یار کی تصویر بنے رہتے تھے۔چند سو گز کے فاصلہ پر وہ چوک آجاتا تھا جس سے ایک گلی قادیان کی پرانی آبادی اور مسجد اقصیٰ کی طرف چلی جاتی تھی اور دوسری طرف قادیان کے نئے آباد ہونے والے محلہ دار الانوار کی طرف نکل جاتی تھی۔اسی گلی میں حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب کا مکان تھا۔حضرت مولوی صاحب پانچوں نمازیں مسجد مبارک میں ادا کرتے تھے اور اس طرح ہم انہیں روزانہ وہاں سے گزرتے ہوئے دیکھتے تھے۔حضرت مولوی صاحب کے ہاتھ میں ایک 77