برگِ سبز — Page 67
برگ سبز چار پائی پر مچھر دانی لگی ہوئی تھی۔وہاں لیٹے لیٹے بظاہر بڑے غصہ سے پوچھنے لگے کہ یہ فارم کس نے پر کیا تھا؟ اس فارم پر کس کے دستخط ہیں؟ وغیرہ میرے یہ بتانے پر کہ یہ اس خاکسار کا ہی کام ہے۔ڈاکٹر صاحب مچھر دانی کو ایک طرف کرتے ہوئے اٹھے اور مجھ سے معانقہ کر لیا۔یہ قابل فخر ڈاکٹر حضرت میجر حبیب اللہ شاہ (بقول حضرت مسیح پاک علیہ السلام جنتی خاندان کے ایک فرد) تھے۔روزوں کے دن تھے۔ہماری نماز تراویح بھی ہونے لگی اور درس بھی باقاعدگی سے ہونے لگا۔خاکسار حضرت ذوالفقار علی خان گو ہر مرحوم کے فقرہ پر ہی ان متفرق یادوں کو ختم کرتا ہے کہ اس غیر متوقع اچانک ملاقات پر حضرت قاضی صاحب اور حضرت شاہ صاحب کو جو خوشی حاصل ہوئی ہوگی اس کا اندازہ ہر احمدی کر سکتا ہے۔90 67 00