برگِ سبز — Page 68
برگ سبز دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو 2017 کا پہلا دن ہے۔پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ خاکسار کے لئے سیکھنے کے جو مواقع تھے وہ کم ہی لوگوں کو میسر آتے ہیں۔بچپن قادیان میں گزرا محلہ میں متعدد صحابہ کرام نیم موجود تھے جن کی بزرگی اور شفقت کی یاد آج بھی خوشی کی لہر پیدا کر دیتی ہے۔حضرت مولوی شیر علی صاحب جیسا فرشتہ انسان ہمارے گھر سے چند قدم پر رہتا تھا۔حضرت میر محمد اسماعیل صاحب بھی وہاں پر ہی رہتے تھے۔ان دونوں بزرگوں کی خوبیوں پر تو کئی صفحات لکھے جاسکتے ہیں لیکن پھر میں اپنے مضمون یا دعا کی درخواست سے دور نکل جاؤں گا۔ہمارے محلہ کے صدر صاحب بھی تو ایک صحابی حضرت چوہدری سر بلند خان صاحب تھے جو ہمارے ایک بہت کامیاب مربی مکرم محمد اجمل صاحب کے والد بزرگوار تھے۔ہمارے محلے دار الفتوح کی صدر صاحبہ حضرت مولوی شیر علی صاحب کی بیٹی محترمہ خدیجہ صاحبہ تھیں۔ان سے پہلے ایک اور بزرگ خاتون صدر لجنہ تھیں۔سارا محلہ انہیں پھوپھی جی کہتا تھا وہ مشہور صحابی قاضی محمد عبد اللہ صاحب ، قاضی عبدالرحمان صاحب کی ہمشیرہ تھیں۔میری بڑی بہن امتہ اللطیف صاحبہ بہت چھوٹی عمر سے لجنہ کے کام کرنے لگی تھیں اور 68