برگِ سبز

by Other Authors

Page 61 of 303

برگِ سبز — Page 61

برگ سبز تھا مگر تبلیغی لحاظ سے بہت ہی مفید سمجھا جاتا تھا۔جلسے کے دنوں میں یہ چوک بلکہ آگے جا کر ایک طرف سے مدرسہ احمدیہ تک اور دوسری طرف سے دارالانوار جانے والے رستہ تک نمازیوں کی صفیں بن جاتی تھیں۔خدا کے ان برگزیدہ بندوں کی دعائیں اس کے فضلوں کے حصول کا ذریعہ بن کر دنیا بھر کے عظیم الشان جلسہ ہائے سالانہ کے لئے بطور بیچ بن گئیں۔وہ زباں لاؤں کہاں سے جس سے ہو یہ کاروبار 61