برگِ سبز — Page 248
برگ سبز حضرت صاحب نے اس پر اظہار خوشنودی فرمایا اور فرمایا کہ کاغذ بھی اپنے پاس سے لگائیں اور چھپائی اور ترتیب اور کٹائی اور سلائی سب کام تیار کر کے اور مکمل کر کے ہمیں دیں۔نیز فرمایا کہ ہم کام عمدہ چاہتے ہیں۔کوئی نرخ چھپائی یا کاغذ وغیرہ کا ان سے نہیں پوچھا۔اس طرح آئندہ براہ راست ریاض ہند میں کتاب کی طباعت کا سلسلہ منتقل ہو گیا چنا نچہ کچھ عرصہ بعد حضرت صاحب نے شیخ صاحب کو قادیان بلا یا اور انہیں جلد چہارم کا ابتدائی خوشخط لکھا ہوا مسودہ اشاعت کیلئے عنایت فرمایا۔اور براہین حصہ چہارم چھپنا شروع ہو گئی۔بعد میں حضرت صاحب نے آہستہ آہستہ دوسرا مضمون بھی دستی یا بذریعہ ڈاک بھجوا دیا۔(روز نامه الفضل ربوہ یکم مارچ 1994ء) 248