برگِ سبز — Page 243
برگ سبز 50 فیصد، جنوبی وسطی امریکہ میں 25 اور مغربی بحر اوقیانوس میں 75 فیصد اضافہ ہوگا۔جبکہ مجموعی طور پر 2025 ء تک ترقی پذیر ممالک میں ذیا بیطس کے کینسر کی تعداد میں 170 فیصد اور ترقی یافتہ ممالک میں 42 فیصد اضافہ ہوگا۔ان ممالک میں اندھے پن کی سب سے بڑی وجہ بھی شوگر ہے۔تحقیق کے مطابق شوگر کے مرض میں پندرہ سال تک مبتلا رہنے والے مریضوں میں سے 2 فیصد اندھے پن اور دس فیصد کمزوری کبصارت کا شکار ہو جاتے ہیں اور دنیا میں 52لاکھ سے زائد افراد ذیا بیطس کے باعث اندھے ہو چکے ہیں۔ڈائی بیٹک فیڈریشن کے مطابق پاکستان میں شوگر سے متأثر 20 سے 79 سال کے افراد کی تعداد 88لاکھ ہے۔اس اعتبار سے پاکستانی شوگر کے مرض میں مبتلا دنیا کی پانچویں بڑی قوم ہے۔دنیا بھر میں شوگر کے مریضوں کے تعداد کے لحاظ سے بھارت پہلے، چین دوسرے، امریکہ تیسرے اور روس چوتھے نمبر پر ہے۔منسٹری آف انڈسٹریز پروڈکشن کے ایکسپرٹ ایڈوائزری سیل کے مطابق ملک میں چینی کا مختلف صورتوں میں فی کس استعمال 21 کلو سالانہ ہے جو کہ 1980 ء تک صرف 9۔1 کلو سالانہ تھا۔جو اس امر کی واضح نشاندہی ہے کہ ملک میں میٹھی چیزوں 66 سے لوگوں کی رغبت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔" اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری ذیلی تنظیموں لجنہ اماءاللہ ، خدام الاحمدیہ ، انصار اللہ میں صحت جسمانی کا شعبہ پہلے سے موجود ہے اور مفید و مؤثر کام کر رہا ہے۔اسی طرح ہمارے ماہر ڈاکٹر صاحبان کی تنظیمیں بھی موجود ہیں۔اگر باہم مشورے اور تعاون سے ہر ملک میں صحت جسمانی کا شعبہ مندرجہ بالا رپورٹ کو ایک چیلنج سمجھتے ہوئے ان امراض کا مقابلہ اور 243