برگِ سبز

by Other Authors

Page 207 of 303

برگِ سبز — Page 207

برگ سبز عورتیں زیور لیکر ہمارے پیچھے پھرتی ہیں۔میں نے تحریک وقف کی تو ایک عورت اپنا زیور میرے پاس لے آئی۔میں نے کہا میں نے سر دست تحریک کی ہے کچھ مانگا نہیں۔اس نے کہا یہ درست ہے کہ آپ نے مانگا نہیں لیکن اگر کل ہی مجھے کوئی ضرورت پیش آگئی اور میں یہ زیور خرچ کر بیٹھی تو پھر میں کیا کروں گی۔میں نہیں چاہتی کہ میں اس نیکی میں حصہ لینے سے محروم رہوں اگر آپ اس وقت لینا نہیں چاہتے تو بہر حال یہ زیور اپنے پاس بطور امانت رکھ لیں اور جب بھی دین کو ضرورت ہو خرچ کر لیا جائے۔میں نے بہت اصرار کیا کہ اس وقت میں نے کچھ مانگا نہیں مگر وہ یہی کہتی چلی گئی کہ میں نے تو یہ زیور خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر دیا ہے اب میں اسے واپس نہیں لے سکتی۔یہ نظارے غرباء میں بھی نظر آتے ہیں اور امراء میں بھی لیکن امراء میں کم اور غرباء میں زیادہ۔“ 66 الفضل 22 جون 1946 ء ) جماعت کی قربانیوں کو غیر معمولی اور قابل فخر قرار دیتے ہوئے حضرت صاحب نے فرمایا: 1934ء کے آخر میں جماعت میں جو بیداری ہوئی اس کے نتیجہ میں جماعت نے ایسی غیر معمولی قربانی کی روح پیش کی جس کی نظیر اعلیٰ درجہ کی زندہ قوموں میں بھی مشکل سے مل سکتی ہے۔۔تحریک جدید کے پہلے دور میں احباب نے غیر معمولی کام کیا اور ہم فخر کے ساتھ اسے پیش کر سکتے ہیں۔مؤرخ آئیں گے جو اس امر کا تذکرہ کریں گے کہ جماعت نے ایسی حیرت انگیز قربانی کی کہ جس کی مثال نہیں ملتی اور اس کے نتائج بھی ظاہر ہیں۔حکومت کے اس عنصر کو جو ہمیں مٹانے کے درپے تھا متواتر ذلت ہوئی۔۔۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے سب 207