برگِ سبز — Page 206
برگ سبز میں ترجمہ اور اس کی چھپوائی کا خرچ اور کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور اس کی چھپوائی کا خرچ 28000 روپے دینے کی تو مجھے توفیق نہیں مگر خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ کچھ نہیں تو ہمت کر کے 28000 پائیاں اس مد میں ادا کر دوں۔۔۔میں نے حساب کیا ہے 28000 پائیاں اس کی نو ماہ کی تنخواہ بنتی ہے۔بہر حال دیکھو یہ بھی خدا کے حضور قبولیت حاصل کرنے کا ایک رنگ ہے کہ جس شخص کو 28000 روپیہ دینے کی توفیق نہیں تھی خدا تعالیٰ نے اس کے دل میں 28000 پائیاں ادا کر کے ثواب حاصل کرنے کا خیال ڈال دیا اور ایک رنگ فضیلت کا اسے دے دیا۔یہ ایک مثال ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے اس کو توفیق دے دی اور اس کے ذہن میں ایک خیال پیدا کر دیا کہ اس پر عمل کر کے میں ثواب حاصل کروں۔“ الفضل 25 جون 1960 ء ) مالی قربانی کیلئے مسابقت کا جو جذبہ ان دنوں دیکھنے میں آیا اس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں: دنیا میں تو یہ جھگڑے ہوتے ہیں کہ میاں بیوی کی لڑائی ہوتی ہے تو بیوی کہتی ہے مجھے زیور بنوا دو اور میاں کہتا ہے میں کہاں سے زیور بنوا کر دوں میرے پاس تو روپیہ ہی نہیں۔لیکن میں نے اپنی جماعت میں سینکڑوں جھگڑے اس قسم کے دیکھے ہیں کہ بیوی کہتی ہے میں اپناز یور خدا تعالیٰ کی راہ میں دینا چاہتی ہوں مگر خاوند کہتا ہے کہ نہ دو کسی اور وقت کام آجائے گا۔غرض خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت کو ایسا اخلاص بخشا ہے کہ اور عورتیں تو زیور کے پیچھے پڑتی ہیں اور ہماری 206