برگِ سبز

by Other Authors

Page 184 of 303

برگِ سبز — Page 184

برگ سبز جواب دے سکوں گا۔لیکن اس گفتگو کے بعد اور محترم شیخ مبارک احمد صاحب سے ملاقات سے پہلے آپ کو خواب میں نظارہ دکھایا گیا کہ آپ کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اردگرد کچھ لوگ کھڑے ہیں جو آپ سے معراج کے متعلق سوال کر رہے ہیں اور آپ انہیں قرآن مجید کی پندرھویں پارے کی آیات پڑھ کر جواب دے رہے ہیں۔نیند سے آپ بیدار ہوئے۔آپ نے قرآن مجید کا وہ مقام نکال کر دیکھا اور یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے کہ خواب میں آپ کی بالکل صحیح رہنمائی کی گئی ہے۔اگلے روز آپ نے زیادہ انشراح اور جوش کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو معراج کی حقیقت سمجھائی اور یہ بھی بتایا کہ قرآن مجید کا یہ حوالہ مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے خواب میں بتایا گیا ہے۔سکول کی تعلیم کے زمانہ سے ہی آپ کا مکرم شیخ مبارک احمد صاحب سے تعلق قائم ہوا اور ان سے آپ نے دینی تعلیم حاصل کی۔اس دوران بعض کتب کے تراجم میں مدد کرنے اور بعض کتب کے مسودات کی نظر ثانی اور ان کے ٹائپ کرنے کا کام مکرم شیخ مبارک احمد صاحب ان کے سپر د کر تے رہے اور خدمت دین کیلئے انہیں عملی ٹریننگ دیتے رہے۔سکول کی تعلیم ختم کرنے پر آپ دار السلام میں پوشل سروس ٹریننگ کے ایک سکول میں داخل ہوئے۔اس زمانہ میں بھی آپ کو دینی مطالعہ کا شوق رہا۔جو بھی فارغ وقت ملتا رہا اس میں مطالعہ اور دعوت الی اللہ میں مصروف رہے۔ٹرینگ کے دوران ہی مکرم شیخ صاحب کی خواہش کے مطابق آپ نے استعفیٰ دیکر اپنی زندگی دین کی خدمت کیلئے وقف کر دی۔آپ نے مکرم شیخ مبارک احمد صاحب کے ہمراہ اور بعض اوقات الگ بھی قریباً سارے مشرقی افریقہ میں سفر کئے اور بڑے جذبہ اور ولولہ کے ساتھ احمدیت کی اشاعت میں مصروف ہوگئے۔184