برگِ سبز

by Other Authors

Page 173 of 303

برگِ سبز — Page 173

برگ سبز مضامین لط من لطیفه حضرت مولوی عبد اللطیف صاحب بہاولپوری کے نہایت مفید علمی معارف و نکات پر مشتمل مضامین اخبار الفضل و رسالہ الفرقان میں شائع ہوتے تھے۔ان میں سے بعض مضامین لطیفہ کے نام سے کتابی شکل میں شائع ہوئے۔کتاب کی اشاعت کے وقت سلسلہ کے بزرگ علماء نے ان پر جو تبصرہ کیا وہ اس کتاب اور صاحب کتاب کا بہت عمدہ تعارف ہے۔مشہور ماہر تعلیم حضرت قاضی محمد اسلم پر نسل تعلیم الاسلام کالج۔صدر شعبہ نفسیات پنجاب یونیورسٹی ) تحریر فرماتے ہیں: ” مضامین لطیفہ مولوی عبد اللطیف صاحب بہاولپوری سابق پروفیسر جامعه احمدیہ کے مضامین کا مجموعہ ہے۔مولوی صاحب موصوف ہمارے نہایت ہی قابل احترام - خاموش۔درویش طبیعت علم اور عمل اور قال و حال میں یکساں قسم کے سکالر ہیں۔۔۔جماعت میں ٹھوس شہرت حاصل کر چکے ہیں ہمیشہ کسی نئے مضمون پر ہاتھ مارتے ہیں یا کسی پرانے مضمون کو نئے انداز سے بیان کرتے ہیں۔اس مجموعہ مضامین کے شروع میں اپنے احمدی ہونے کی داستان درج 173