برگِ سبز

by Other Authors

Page 154 of 303

برگِ سبز — Page 154

برگ سبز کھویا۔اپنی کمائی بھی گنوائی اور مستقبل کو بھی مخدوش بنادیا۔میں نے آخری سوال کی اجازت چاہی اور اسے دو طرح سے پوچھا۔ایک شکل یہ تھی کہ اگر قیامت کے دن آپ سے پوچھا گیا کہ اے وہ شخص جسے بیان و کلام میں چالیس کروڑ افراد پر فوقیت دی گئی تھی ، اس خطابت کا حساب پیش کرو تو آپ نا کام تحریکوں کے علاوہ اور کیا پیش کریں گے۔اس سوال کی دوسری شکل یہ تھی کہ آپ نے اپنی جد و جہد کا انجام دیکھ لیا۔اب اگر زمانہ چالیس برس پیچھے لوٹ جائے تو آپ اپنی خطابت اور طلاقت کا دوبارہ وہی استعمال کریں گے یا آپ کی زندگی بالکل نئی ہوگی۔شاہ جی یکا یک خاموش ہو گئے۔ان کی خاموشی میں آزردگی بھی شامل تھی۔میں نے موضوع بدل دیا اور اپنی آٹو گراف البم ان کے سامنے کر دی۔شاہ جی نے اسے پہلو پر رکھا اور لکھا وہ اٹھتا ہوا اک دھواں اول اول بجھتی کی چنگاریاں آخر آخر وہ قیامت کا طوفان صحرا میں اول غبار ره کارواں آخر آخر چمن میں عنادل کا مسجود اول گیاه ره گلر خاں آخر آخر روزنامه الفضل ربوہ یکم جنوری 1997ء) 154