برگِ سبز

by Other Authors

Page 134 of 303

برگِ سبز — Page 134

برگ سبز ذكر حبيب حضرت مفتی محمد صادق صاحب اپنی نہایت پیاری کتاب ”ذکر حبیب کے آغاز میں دعا کرتے ہوئے لکھتے ہیں : ”۔۔اے میرے پاک پروردگار تو مجھے ایسے کلام اور ایسی تحریر کی قوت عطا فرما جس میں ریب نہ ہو۔جو حق ہو اور اس میں کچھ باطل نہ ہو اور جو مخلوق کے واسطے موجب ہدایت ہو اور سب زبانوں اور قوموں میں اس کی صحیح اشاعت اور اس پر پاک عمل درآمد ہو۔جو میرے لئے اور پڑھنے والوں کیلئے اور سننے والوں کیلئے اور چھاپنے اور چھپوانے والوں کیلئے اور شائع کرنے اور خرید نے والوں کیلئے۔تیری پاک رضامندیوں کے حصول اور دین و دنیا میں حسنات پانے کا ذریعہ ہو جو تیری مخلوقات کے واسطے راہنمائی کا باعث اور تیرے ساتھ اتحاد کا موجب ہو۔ہاں اے میرے بخشنہار۔۔تو میرے گناہوں کو بخش اور میری پردہ پوشی فرما۔یار بی۔یا ربی۔تو میرے خیال میں میری زبان میں اور میرے قلم میں رحمت۔برکت قوت راحت عطا فرما اور وہ سب جن کے ساتھ میری محبت کا 134