برگِ سبز

by Other Authors

Page 128 of 303

برگِ سبز — Page 128

برگ سبز کو قادیان میں پہلا پریس لگانے کا شرف حاصل ہوا۔” نور احمد صرف اڑتالیس صفحات کی ایک چھوٹی سی کتاب ہے مگر اپنی افادیت اور دلچسپی کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت کے بعض پہلو اور واقعات بیان کرنے میں منفرد اور اصل ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔اس کتاب کو دوبارہ شائع کرانے کی سعادت جناب حکیم عبد اللطیف شاہد گجراتی کو حاصل ہوئی۔حکیم صاحب بہت ہی سادہ طبع علم دوست بزرگ تھے۔ان کے اہتمام میں بہت سی نادر علمی کتب شائع ہوئیں۔اللہ تعالیٰ جزائے خیر سے نوازے۔آمین۔128