برگِ سبز

by Other Authors

Page 125 of 303

برگِ سبز — Page 125

برگ سبز حضرت شیخ نور احمد صاحب میرٹھی حضرت شیخ نور احمد صاحب میرٹھی کو اللہ تعالیٰ نے بہت ابتدائی زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کرام میں شمولیت کی سعادت عطا فرمائی اور براہین احمدیہ کی اشاعت اور پادری مارٹن کلارک اور پادری آتھم والے مشہور مناظرہ میں بعض نمایاں خدمات سرانجام دینے کی توفیق مرحمت فرمائی۔آپ نے ایک مختصر رسالہ میں یہ انتہائی مفید کار ہائے نمایاں بہت ہی دلچسپ انداز میں بیان فرمائے ہیں۔اس رسالہ کا نام ”نوراحمد“ ہے۔حضرت شیخ صاحب اپنا تعارف کرواتے ہوئے لکھتے ہیں: ” خدا تعالیٰ کے فضل سے جب سے میں نے ہوش سنبھالا میں ہمیشہ مذہبی آدمی رہا اور علماء کی صحبت اور فقرا کی مجالس میں بیٹھتا تھا اور واعظوں کے وعظ سننے کا مجھے بہت شوق تھا۔منجملہ اور پندو نصائح کے علماء سے سنا کرتا تھا کہ حضرت امام مہدی آخری زمانے میں پیدا ہوں گے اور حضرت عیسی علیہ السلام آسمان سے نازل ہو کر امام مہدی کے ساتھ مل کر کافروں سے جہاد کریں گے۔۔۔ایام بلوغت کا زمانہ میرا شہر میرٹھ میں گزرا۔ایک صاحب سید جمیل الدین اخبار نویس 125