برگِ سبز

by Other Authors

Page 114 of 303

برگِ سبز — Page 114

برگ سبز مجھے پہ بے حد ہے کرم اے مرے جاناں تیرا حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے دورہ کینیڈا(2005 ء) میں ایک خطبہ جمعہ میں خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت اور اس کے بے شمار احسانات و برکات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ہر نعمت کے بعد شکر، ہر شکر کے بعد نعمت یہ سادہ اور مختصر فقرہ جماعت احمدیہ کی سوسال سے زائد کی تاریخ کا عنوان بن سکتا ہے۔اسی فضل اور احسان کے موضوع پر حضور نے جلسہ سالانہ برطانیہ کے بعد بھی ایک روح پرور خطبہ ارشاد فرمایا۔قرآن مجید میں خدا تعالیٰ نے اپنے فضلوں کی منفرد اور نرالی شان کو بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے: لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَ نَّكُمْ (ابراهيم: 8) اگر تم شکر کرتے رہو گے تو میں ضرور اور بھی اضافہ کرتا چلا جاؤں گا۔حضور کا یہ مذکورہ فقرہ بھی اس قرآنی حقیقت کی ہی نشاندہی اور ترجمانی کرتا ہے۔قرآن مجید اور آنحضرت سلائی یہ تم کی پیشگوئیوں کے مطابق آپ کی بعثت ثانیہ یا امام مہدی کی آمد ایسی عظیم الشان خبر تھی کہ اولیاء 114