برگِ سبز — Page 99
برگ سبز حضور اکرم صلی الیتیم کا ارشاد ہے: " اپنے کسی بھائی کو کا فرکہنا اس کو قتل کرنے کی طرح ہے اور مومن پر لعنت بھیجنا بھی اس کو قتل کرنے کے برابر ہے۔(صحیح بخاری) اور فرمایا: ” کوئی مسلمان کسی مسلمان کو کافر قرار دے اور وہ واقعی کافر ہو تو ٹھیک ورنہ وہ خود ہی کافر ہو گا۔(ابوداؤد) امام غزالی نے فرمایا: کسی کو کافر بنانے سے حتی الامکان پر ہیز کرنا چاہئے۔کیونکہ توحید کا اقرار کرنے والے مسلمان کا خون سخت گناہ ہے۔اور ایک ہزار کافروں کو چھوڑ دینا آسان ہے بہ نسبت ایک مسلمان کا خون ناحق بہانے سے۔(فتح الباری) اگر کوئی شخص ایمان کا احترام کرے اور پھر شعائر کی پابندی کرے تو وہ شخص مسلمان ہے۔حضوراکرم نے فرمایا: ” جو ہماری طرح نماز ادا کرے اور ہمارے قبلہ کی طرف رخ کرے اور ہمارا ذبیحہ کھائے تو وہ مسلمان ہے اور اس کا ذمہ اللہ اور اس کے رسول پر ہے۔“ (بخاری) آخر میں اجلاس میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ رد عمل کی کیفیت اور ایسے بیانات اور تبصروں سے اجتناب کریں جس کو بنیاد بنا کر مختلف ادارے اپنے مخفی ایجنڈا کی تکمیل کر سکتے ہیں۔اگر کسی مسئلے میں کوئی نصیحت یا اصلاح کی ضرورت محسوس کی جائے تو اسلامی آداب کو ملحوظ رکھتے ہوئے نصیحت اور اصلاح کا کام سر انجام دیا جا سکتا ہے۔جس سے اصلاح کا مقصد بھی حاصل 99