برگِ سبز — Page 220
برگ سبز اسلام آباد کے جلسہ میں جلسہ گاہ کی تیاری کرنے والے انگلستان کے نوجوان جنہیں ربوہ کی گرد کا کوئی اندازہ نہیں وہ بھی اس مشکل کام کو بخوشی ، اڑنے والی مٹی ، گرمی ، پسینہ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دن رات انجام دے رہے ہیں۔لنگر خانہ میں کھانا پکانے پر بھی جہاں چاروں طرف آگ کے چولہے ہوتے ہیں۔یہی ذوق و شوق نظر آتا ہے۔جلسہ سالانہ پر آنے والے مہمانوں کی آمد شروع ہونے پر ساری احتیاطوں کے باوجود دھول مٹی اڑنے لگتی ہے۔ٹریفک کا انتظام کرنے والے نوجوان مٹی سے بچنے کی ناکام کوشش میں منہ پر ماسک رکھے اس خدمت کو بخوشی سرانجام دے رہے ہیں۔کھانا پکانے والوں کا کام تو مشکل ہوتا ہی ہے مگر کھانا تقسیم کرنا بھی تو کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔ہزاروں افراد کو ایک مختصر معین وقت کے اندر اندر کھانا مہیا کرنا جبکہ مہمانوں میں بزرگ بوڑھے، معذور، عورتیں، بچے شامل ہوتے ہیں ان کی توقعات اور ضروریات مختلف ہوتی ہیں مگر ہر معاون اس جذبہ سے سرشار ہو کر کام کر رہا ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مہمانوں کو جو محض خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر دور دراز کا سفر اختیار کر کے، راستہ کی طرح طرح کی مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے یہاں پہنچے ہیں کسی طرح کوئی تکلیف نہ پہنچے اور انہیں کھانا اور ضرورت کی دوسری اشیاء بر وقت مہیا ہوتی چلی جائیں۔صفائی کے شعبہ کا کام بھی اپنی جگہ بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔اس مشکل میں اور اضافہ اس وجہ سے بھی ہو جاتا ہے کہ یہاں بیوت الخلاء کا سامان بنانے والوں کو صفائی کا جتنا بھی خیال اور اہتمام ہو پانی کے استعمال کا کوئی تصور نہیں ہوتا اور ہم پانی کے استعمال کے بغیر صفائی کا تصور نہیں کر سکتے۔اس رجحان اور طریق کے اختلاف کی وجہ سے عموماً اس انتظام کے متعلق شکوہ ہی رہتا ہے۔تاہم اس شعبہ کے کارکن دن رات ہر ممکن طریق سے صفائی کے معیار کو بہتر 220