برگِ سبز — Page 219
برگ سبز جلسہ سالانہ استقبال والوداع جماعت احمدیہ انگلستان کا اڑتیسواں کامیاب جلسہ سالانہ اپنی شاندار روایات کے ساتھ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔حضور انور ایدہ اللہ کی منظوری سے کئی ماہ پہلے جلسہ سالانہ کی تاریخوں کا اعلان ہوا تو منتظمین نے ایک جوش و ولولہ کے ساتھ انتظامات شروع کر دیئے۔افسر جلسہ سالانہ اور افسر جلسہ گاہ سے لیکر ایک عام معاون تک اس جذبہ سے سرشار تھے کہ اس دفعہ ہمارے انتظامات پہلے سے ہر طرح بہتر ہوں۔پرانے تجربات کی روشنی میں مہمانوں کی خدمت اور جسمانی و روحانی مائدہ پہلے سے بہتر انداز میں پیش کرنے کی توفیق ملے۔جلسہ سالانہ پر مختلف خدمات سرانجام دینے والے خوب جانتے ہیں کہ ڈیوٹی کا ایک نا قابل بیان سرور ولطف ہوتا ہے۔وہ خوش قسمت جسے قادیان کے جلسہ سالانہ پر تنور سے اترتی ہوئی گرم گرم روٹیاں گن کر ان کی ڈھیریاں لگانے کی توفیق ملی ہو یاوہ بچہ جو خدمت کے شوق میں سخت سردی کے باوجود ڈیوٹی پر حاضر ہو کر گن گن کر آبخورے( پانی پینے کا مٹی کا برتن جو اس موقع پر خاص طور پر بنایا جا تا تھا) تقسیم کر رہا تھا وہ آج بھی اس لذت وکیفیت کو یاد کر کے عجیب خوشی و مسرت کا احساس پاتا ہے۔اسی طرح کی کیفیت ہمارے ہر جلسہ میں نظر آتی ہے۔219