برگِ سبز — Page 216
برگ سبز سر محمد ظفر اللہ خان صاحب صدر، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ( ناظر اصلاح و ارشاد ) ، مکرم مولانا عبدالرحیم صاحب درد ( ناظر ضیافت سیکرٹری) اسی جو بلی کی تقریب کی مناسبت سے " لوائے احمدیت تیار ہوا اور اس جلسہ میں پہلی دفعہ اہرایا گیا۔جھنڈے کے ڈیزائن وغیرہ کیلئے ایک کمیٹی مقرر ہوئی جو حضرت میر محمد اسحاق صاحب ، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب پر مشتمل تھی۔اس کمیٹی نے بہت محنت اور غور و فکر سے جھنڈے کے مختلف ڈیزائن حضرت صاحب کی خدمت میں پیش کئے۔حضرت صاحب کی منظوری کے بعد اس کی تیاری کا کام شروع ہوا۔حضرت صاحب کی خواہش اور ہدایت کے مطابق اس مقصد کے لئے جو چندہ جمع کیا گیا وہ صحابہ کرام سے ہی لیا گیا۔روئی بونے کا تن ، بننے کے تمام مراحل بھی ایسے خوش قسمت افراد کے ہاتھوں انجام پائے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کی سعادت پائی تھی۔18x9 فٹ کا جھنڈ 621 فٹ اونچے پائپ پر جلسہ سے قبل حضرت صاحب نے دعاؤں کے ساتھ اپنے مبارک ہاتھوں سے لہرایا۔حضرت صاحب نے تمام حاضرین جلسہ سے بڑے موثر و پر جوش طریق پر عہد لیا۔۔۔۔خوشی کے اس موقع پر قادیان کے مینار پر بہت خوبصورت روشنیوں سے چراغاں کیا گیا۔حمد کے ترانے گاتے ہوئے مختلف جماعتوں کے احباب جلسہ گاہ میں پہنچے۔حضرت صاحب کی خدمت میں ذیل جماعتوں کی طرف سے ایڈریس پیش کئے گئے : 1 - صدر انجمن احمدیہ -2 - جماعت ہائے ہندوستان 3- جماعت ہائے آسام، 4- جماعت ہائے بنگال،5 - جماعت ہائے بہار ، 6 - جماعت ہائے صوبہ سرحد، 7 - احمدی طلبہ علی گڑھ یونیورسٹی ، 8- آل انڈیا نیشنل لیگ ، 9 - خدام الاحمدیہ ، 10 - جماعت بلاد عر بیہ 216