برگِ سبز — Page 208
برگ سبز دشمنوں کو ایسی سخت شکست دی ہے کہ حکام نے خود اس کو تسلیم کیا ہے۔“ (الفضل 15 نومبر 1938ء) ہمارے پیارے امام حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ مسیح الرابع ” نے ابتدائی مخلصین کا ذکر خیر اپنے مخصوص دلنشین انداز میں کرتے ہوئے فرمایا:۔۔۔اگر کسی دعویدار کو ایسے لوگ نصیب ہو جائیں جن کی خرچ کی ایسی ادائیں ہوں۔جن کی یہ خصلتیں ہوں۔جن کے ساتھ خدا کا یہ سلوک ہو کہ ان کے اعمال بھی ساتھ ہی سدھر رہے ہوں اور ان کے اموال بھی کم نہ ہورہے ہوں بلکہ بڑھ رہے ہوں، اس دنیا میں بھی ان کو پہلے سے بڑھ کر عطا ہو رہا ہو۔ایسے لوگ دکھاؤ کہ غیروں میں بھی کہیں ملتے ہیں۔۔۔۔جو تحریک حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالی عنہ نے 1934 ء میں فرمائی تھی اس کے ساتھ بھی خدا تعالیٰ کا یہی سلوک ہو رہا ہے۔ایک اور رنگ میں اللہ تعالیٰ کا سلوک اضعافاً مضاعفہ ہوا کرتا ہے۔۔۔۔تحریک جدید نے جو کچھ بھی خدا کی راہ میں خرچ کیا ہر آئندہ سال اس سے بہت بڑھ کر خدا تعالیٰ نے پھر عطا کر دیا اور یہ سلسلہ حیرت انگیز طور پر مسلسل آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔۔۔جتنے چندے بڑھتے ہیں یہ سب تحریک جدید کے چندے کے بچے ہیں۔اگر ان غریب قادیان والوں نے اور ہندوستان کی جماعتوں نے بکریاں بیچ بیچ کر اور کپڑے بیچ بیچ کر اور مہینوں روپیہ روپیہ دو دو روپے اکٹھے کر کے تحریک جدید کے چندے نہ دیئے ہوتے تو آج کروڑوں تک بجٹ نہیں پہنچ سکتا تھا۔۔۔جتنے چندے آپ کو اس وقت یورپ اور امریکہ اور افریقہ اور دیگر جماعتوں میں نظر آرہے ہیں یہ سارے تحریک جدید کے ان چندوں کی برکتیں 208