برگِ سبز

by Other Authors

Page 205 of 303

برگِ سبز — Page 205

ہے: برگ سبز ہے۔مگر میرے دل نے کہا کہ آخری تاریخ سے پہلے ہی چندہ داخل کرنا ضروری ہے اس لئے میں نے زیور فروخت کر کے ادا کر دیا۔“ اخلاص اور محبت کی ایک اور مثال اس طرح سامنے آئی کہ : ”خاکسار گزشتہ 6 سالوں میں کم و بیش حصہ لیتا رہا۔یہ صرف حضرت صاحب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ورنہ میرے جیسا انسان اور خصوصاً اُن حالات میں سے گزرنے والا جس کے پاس ایک پائی جمع نہ ہو بلکہ 2000 روپے کا مقروض ہو، جس کی ماہوار آمدنی بمشکل تمام گھر کے افراد کیلئے کافی ہو سکتی ہو وہ محض اللہ تعالیٰ کے رحم اور آپ کی دعاؤں کے طفیل ہی اس تحریک میں حصہ لے سکتا ہے۔“ ایک معمر مخلص احمدی والہانہ انداز میں اپنے ایمان و یقین کا ان الفاظ میں اظہار کرتا سیدی! میں چندہ میں اضافہ کرتا ہوں۔میرا مولیٰ میری آمدنی میں اضافہ کرتا ہے اور میرے مال و اولاد میں برکت بخشتا ہے۔۔۔چندہ میں نہیں دیتا ، میرا مالک خالق مجھے دیتا ہے۔میں نے قرض بھی دینا تھا ان سالوں میں وہ بھی اتر گیا۔مکان کچے تھے پختہ ہو گئے۔میں تو سمجھتا ہوں تحریک جدید کا چندہ اکسیر 66 ہے۔کیمیا گری ہے۔“ حضرت خلیفہ المسیح الثانی تحریک جدید میں شمولیت کی سعادت حاصل کرنے والے ایک فدائی کی مخلصانہ ادا کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: " آج ہی باہر سے ایک شخص کا خط آیا ہے۔۔۔وہ شخص معمولی ملازم یعنی ڈاکیا ہے۔اس نے لکھا ہے کہ تراجم قرآن کریم کی تحریک میں قرآن کریم کا ایک زبان 205