برگِ سبز — Page 185
برگ سبز کسوموں کے ایک دینی سفر میں آپ کو ایک شخص نے غصہ میں آکر تھپڑ مار دیا جس سے آپ کی ٹوپی دور جا پڑی لیکن آپ پھر بھی بشاشت کے ساتھ اپنے کام میں مصروف رہے۔دیکھنے والے بتاتے ہیں کہ وہ شخص جس نے آپ کو تھپڑ مارا تھا بعد میں جلد ہی بینائی سے محروم ہو گیا۔انہی ایام میں جبکہ آپ دینی خدمات میں ہمہ تن مصروف تھے مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے خواب میں دیکھا کہ آپ مشرقی افریقہ کی قانون ساز اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ہیں اور اس انتخاب کے ساتھ ہی افریقنوں کی ترقی کے مواقع پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔خود آپ نے بھی خواب میں خدا تعالیٰ کا جلوہ دیکھا اور ساتھ کچھ اور لوگ نظر آئے جن کے متعلق پوچھنے پر پتہ چلا کہ یہ متقیوں کا گروہ ہے۔اس پر آپ نے بڑے الحاح سے درخواست کی کہ مجھے بھی اس گروہ میں وہاں سے واپسی پر شامل کر لیا جائے۔خدا تعالیٰ نے اس درخواست کو شرف قبولیت بخشتے ہوئے ہدایت کی کہ تم متقی اور دعا گو لوگوں کے ساتھ رہا کرو۔غالباً اسی زمانہ میں آپ نے اپنے آپ کو ایک اجنبی ملک میں پھرتے ہوئے دیکھا۔مذکورہ ہر دو خوابوں کے ایک عرصہ بعد 1953ء میں جب قرآن کریم کے سواحیلی ترجمہ کی طباعت کا کام مکمل ہو چکا تو مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے آپ کو پاکستان بھجوایا جہاں آپ کو سکیم کے مطابق مزید تعلیم کیلئے جامعہ احمدیہ میں داخل کروایا گیا۔ان دنوں خاکسار بھی جامعہ احمدیہ میں زیر تعلیم تھا اور اس طرح کچھ عرصہ آپ کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔میں نے آپ کو بہت محنتی اور دینی تعلیم کا بے حد شوق رکھنے والا پایا۔پانچ نمازوں میں با قاعدگی کے ساتھ ساتھ نماز تہجد کی با قاعدگی بھی پورے اہتمام سے کرتے تھے۔رات کو بہت کم سوتے اور لکھنے پڑھنے اور نماز ادا کرنے میں اپنا وقت صرف کرتے تھے۔۔۔۔چونکہ آپ پہلے ہی 185