برگِ سبز — Page 176
برگ سبز ایک مؤثر نصیحت۔ایک بہترین لائحہ عمل نہج البلاغہ ایک شہرہ آفاق کتاب ہے جس میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ارشادات۔خطبات اور مکتوبات جمع کئے گئے ہیں۔ادب عربی میں اس کتاب کی اہمیت و افادیت بہت بلند و ارفع ہے۔اسے چوتھی صدی کے آخر میں جناب سید رضی نے تالیف کیا۔قطع نظر اس کے کہ بعض محققین کے نزدیک اس کتاب کا بہت سا مواد پایہ ثبوت تک نہیں پہنچتا اس امر میں کوئی شک نہیں کہ اس میں یقینی طور پر جگہ بہ جگہ حضرت علی کی طلاقت و بلاغت ضرور نظر آتی ہے۔حضرت علی نے مالک اشتر کو مصر کا گورنر مقرر کرتے وقت ایک ہدایت نامہ عطا فر مایا تھا یہ ایک طویل مکتوب ہے مگر اس میں ایک حاکم اور امیر کیلئے ایسی نصائح اور رہنمائی موجود ہے جن پر عمل کرنا یقینی کامیابی کی ضمانت بن سکتا ہے۔اس اہم اور موثر مکتوب کے ایک حصہ کا ترجمہ درج ذیل ہے۔یہ خدا کے بندے علی امیر المومنین نے مالک بن حارث کے نام اسے مصر کا حاکم مقرر کرتے وقت۔اس علاقہ کا محصول جمع کرنے ، اس کے دشمنوں سے لڑنے ، اس کے شہروں کی بہتری اور شہریوں کی بھلائی کے لئے حاکم مقرر کرتے ہوئے تحریر کیا ہے۔176