برگِ سبز

by Other Authors

Page 166 of 303

برگِ سبز — Page 166

برگ سبز القومى جماعت احمدیہ کے زیر اہتمام ٹلفورڈ اسلام آباد برطانیہ سے شائع ہونے والا عربی مجلہ ” التقویٰ اپنی تمام ظاہری اور معنوی خوبیوں کے ساتھ عربی جاننے والوں کی خدمت میں نہایت ضروری اور مفید امور پر مشتمل مواد پیش کر رہا ہے۔اس وقت اپریل 1997 ء کا شمارہ زیر نظر ہے۔اس شمارہ میں بھی تمام مستقل عناوین پری یر علمی وتحقیقی مضامین شامل اشاعت ہیں۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ امسیح الثانی کے درس کے عربی ترجمہ میں علاوہ اور علمی و تربیتی مباحث کے عیسائیوں کے اس اعتراض کا جواب بھی دیا گیا ہے کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی نبوت و صداقت کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔اس مضمون میں صحابہ کرام رضوان اللہ یھم اجمعین کی قربانیوں کے ذکر میں حضرت صاحب فرماتے ہیں کہ مقام غور ہے کہ کیا صحابہ کرام اور ان کی بیویوں پر اولاد اور اموال و تجارت وغیرہ کی دنیوی ذمہ داریاں نہیں تھیں۔مگر اس کے باوجود انہوں نے وقف کی روح سے دین کی خدمت کی اور ان کی غیر معمولی خدمات اور قربانیوں کے نتیجہ میں ہی اسلام ہم تک پہنچا ہے۔مگر مقام افسوس ہے کہ بہت سے لوگ ان کی ان قربانیوں کی قدر نہیں کرتے اور اسلام کی خوبیوں سے کما حقہ استفادہ 166