برگِ سبز

by Other Authors

Page 165 of 303

برگِ سبز — Page 165

برگ سبز انجمن کو واپس کر دی۔اللہ تعالیٰ نے خوب آسودگی دی۔اب دین کی جزاء کا بھی حال سنیں اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے کام یہ دیا ہے کہ کلام اللہ کی خدمت نصیب ہوئی۔حضرت پیر صاحب انتہائی فروتنی اور انکسار سے اپنی طرز تحریر کے متعلق فرماتے ہیں: ”اے میرے بزرگ ناظرین میری اس کتاب کی طرز تحریر سے یہ خیال نہ کرنا جیسے بڑے چھوٹوں کو نصیحت کرتے ہیں بلکہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ چھوٹوں کو کوئی بات سمجھ میں آتی ہے تو بڑوں کی خدمت میں عرض کر دیتے ہیں۔میرے اس پیرا یہ بیان سے کوئی بڑائی کا خیال نہ فرمائے۔میں تو اپنے آپ کو شاگردوں سے بھی کم سمجھتا ہوں۔میری دلی خیر خواہی کے اظہار اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر معروف کا حکم دو اور برائی سے روکو کے اتباع کیلئے کوئی دوسرا طریق میرے ذہن میں نہیں آیا ، اس لئے یہ پیرایہ اور طریق اختیار کیا گیا۔اگرچہ میں نے یہ کرو اور یہ نہ کرو کہتے ہوئے ادب کا لحاظ رکھا ہے مگر پھر بھی میری کمزوری اور کو تاہی کے سبب سے میری عبارت آپ کو پسند نہ آئے یا میرا طرز اچھا نہ لگے یا غلطی سے کوئی بے ادبی کا لفظ منہ سے نکل گیا ہو تو میں معافی کا خواستگار ہوں۔میری ادبی کمزوری اور غلطیوں کی طرف نہ جائیں بلکہ اصل مطلب کی طرف نظر کر کے یہ خیال فرمائیں کہ میں نے کس محبت بھرے دل سے لکھا ہے۔آپ معاف فرما ئیں۔اللہ تعالیٰ سے میں اپنے قصوروں کی معافی مانگتا ہوں۔“ (روزنامه الفضل ربوہ 8 مئی 1995 165