برگِ سبز

by Other Authors

Page 106 of 303

برگِ سبز — Page 106

برگ سبز ساتھ اور کچی معرفت کے ساتھ شعائر اسلام کو بجا نہیں لاتا اس وقت تک اس کا عمل محض ایک نقالی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے عباد الرحمن کی ایک علامت یہ بیان فرمائی ہے کہ : إِذَا ذُكِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمَّا وَعُمْيَانًا (الفرقان (74) جب انہیں ان کے رب کے احکامات یاد دلائے جائیں تو ان پر وہ بہرے اور اندھے ہو کر نہیں گرتے۔یعنی احکامات الہیہ کی اندھی تقلید عبادالرحمن کا شیوہ نہیں۔وہ کسی حکم الہی کو محض رسم اور عادت کے طور پر انجام نہیں دیتے۔چنانچہ دوسری جگہ آنحضرت سالی ایم کی زبان مبارک سے یہ اعلان کروایا گیا کہ میں اور میرے بچے حقیقی متبعین بصیرت پر قائم ہیں۔نماز، روزہ اور حج وغیرہ عبادات کو ہی لیجئے۔لاکھوں کروڑوں مسلمان نمازیں پڑھتے ہیں ، ماہ رمضان المبارک کے روزے رکھتے ہیں اور حج بیت اللہ کی تو فیق پاتے ہیں لیکن اس کے باوجود مسلم معاشرہ میں ان عبادات کی برکات و تاثیرات دکھائی نہیں دیتیں۔سچائی وراستی، امانت و دیانت، پاکیزگی و اخلاق حسنہ وغیرہ امور میں ان کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔اس کا کیا سبب ہے؟ کیا نعوذ باللہ خدا اندھا اور بہرہ ہے وہ کروڑ با مسلمانوں کی عبادتوں سے غافل ہے اور ان کی پکار کو نہیں سنتا۔یا نعوذ باللہ نماز، روزہ اور حج وغیرہ عبادات ہی ایسی بیکار و بے اثر چیزیں ہیں جو انسان کو مشکلات و مصائب اور ذلت و نامرادی سے نکال کر دینی و دنیوی حسنات وترقیات تک پہنچانے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتیں۔یا پھر عبادت کا دعویٰ کرنے والوں کی عبادتیں ہی حقیقت سے خالی ہیں محض کھو کھلی اور چند ظاہری وجسمانی حرکات کی حد 106