برگِ سبز — Page 105
برگ سبز رسم اور چیز ہے اور صلوٰۃ اور چیز ! حضرت عبداللہ خفیف رحمہ اللہ علیہ بزرگ اولیاء اللہ میں سے تھے۔آپ کے متعلق تذکرۃ الاولیاء میں لکھا ہے کہ آپ کے مریدوں میں دو افراد کا نام احمد تھا لہذا دونوں میں امتیاز کی غرض سے ایک کو احمد کہ (چھوٹا احمد ) اور دوسرے کو احمد مہ (بڑا احمد ) کے نام سے پکارا جاتا تھا۔لیکن آپ کو احمد کہ سے زیادہ رغبت تھی۔جب کہ احمد مہ عبادت وریاضت میں احمد کہ سے کہیں زیادہ تھے۔اور یہ بات تمام مریدین کو ناگوار خاطر بھی تھی کہ آپ زیادہ عابد وزاہد سے محبت کیوں نہیں کرتے۔چنانچہ آپ نے مریدین کے احساسات کو محسوس کرتے ہوئے ایک اجتماع عام میں احمد کہ سے فرمایا کہ جا کر اونٹ کو چھت سے باندھ دو۔لیکن اس نے عرض کیا کہ چھت پر اونٹ کیسے چڑھ سکتا ہے۔پھر جب آپ نے احمد مہ کو حکم دیا تو وہ آمادہ ہو گیا اور اونٹ کو دونوں ہاتھوں سے اوپر اٹھانے کی کوشش کی لیکن اونٹ میں حرکت تک نہ ہو سکی۔یہ دیکھ کر آپ نے فرمایا ظاہر و باطن میں یہی فرق ہوتا ہے۔احمد کہ قلب سے میری اطاعت کرتا ہے اور احمد مہ صرف ظاہری عبادت پر نازاں ہے۔امر واقع یہ ہے کہ جب تک انسان کا ظاہر و باطن ایک نہ ہواور وہ پوری بصیرت کے 105