برگِ سبز

by Other Authors

Page 101 of 303

برگِ سبز — Page 101

برگ سبز گر یہ ملے تو جانوں کہ سب کچھ ملا مجھے ہمارے پیارے امام حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے اپنے کامیاب دورہ مغربی افریقہ میں ارض بلال کے خوش قسمت احمدیوں کو نصیحت فرمائی کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ کروڑوں لوگوں میں سے اللہ تعالیٰ نے انہیں آنحضرت صلی ایتم کی پیش خبریوں کو سمجھ کر ان پیشگوئیوں کے مصداق امام مہدی علیہ السلام کو شناخت کرنے اور اس پر ایمان لانے کی توفیق عطا فرمائی جو یقیناً ان کی طبعی سعادت و شرافت اور معاملہ فہمی کا ثبوت ہے۔جبکہ لاکھوں مسلمان اس انتظار و خواہش میں ہی اس دنیا سے گزر گئے کہ وہ امام مہدی کی زیارت و شناخت کر سکیں اور لاکھوں افراد امام مہدی کی شناخت سے محروم رہ جانے کی وجہ سے حق وصداقت پر ایمان لانے کی بجائے تمسخر و استہزاء کی اندھی وادیوں میں جاگرے۔اسی طرح حضور انور ایدہ اللہ نے انہیں یہ یاد دہانی بھی کروائی کہ حق وصداقت کو جاننے اور ماننے یا اس عظیم انعام سے حصہ پانے کا یہ لازمی تقاضا ہے کہ ہر احمدی میں ایک تبدیلی نظر آئے۔ہر احمدی نیکی ، تقوی ، خدا ترسی اور راستبازی کی وجہ سے اپنے اعمال وکردار میں عام لوگوں سے مختلف نظر آئے۔اسے دیکھنے والے، اس سے ملنے والے اس سے معاملہ کرنے 101