براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 15 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 15

براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو ) کا مقدمہ اعظم الکلام درستی کے لئے اشد ضروری ہے۔کیونکہ۔اول معمار ج ثریا می رود دیوار سج 15 سید عابد علی عابد نے اپنی رائے کو آگے بڑھاتے ہوئے جو مثال دی ہے وہ بھی معمار ہی کی ہے فرماتے ہیں۔“ مکان معمار بناتا ہے اور مکین اپنی رہائش اپنے طور پر اختیار کرتے ہیں۔اس کی تزئین کرتے ہیں۔اس کو سلیقے سے رہن سہن کے قابل بناتے ہیں۔اگر کوئی مکان کی تعمیر کا اطلاق مکینوں پر کرنے لگے تو یہ نادانی ہو گی۔مولوی صاحب نے یہ مکان تعمیر کرنے میں جو جہد و جہد کی وہ ہماری تاریخ کا ایک حصہ ہے اور ہم مکینوں کو یہ احسان فراموش کر کے خود کو خانہ بدوش ثابت نہیں کرنا چاہئے۔” ہم جناب عابد علی عابد صاحب کی رائے سے اتفاق کرتے ہیں اور اس مکان کی تعمیر میں مولوی عبد الحق کے کردار کو نظر انداز نہیں کرتے البتہ تزئین کا حق تو موصوف نے مکینوں کے لئے کھلا چھوڑا ہے اور مکینوں نے تعمیر شدہ عمارت کو قائم رکھ کر ہی تزئین نہیں کی بلکہ اس عمارت کے بنیادی ڈھانچے کو قائم رکھتے ہوئے پرانے تعمیر شدہ حصوں کو کہیں کہیں سے گرادیا ہے اور جزوی تعمیر و تزئین بھی کی ہے۔مولوی عبد الحق صاحب کی دیانت تصنیف و تالیف کی بابت ناچیز کا ایک مضمون بعنوان "مولوی عبد الحق: اعظم الکلام کے ترجمے میں تحریف و تدلیس " مطبوعہ رسالہ " جریدہ " 33 کراچی یونیورسٹی ملاحظہ ہو۔2-4 - مولوی عبد الحق اور ڈاکٹر سید عابد علی عابد کی مقدمہ نگاری مولوی عبد الحق مسلمہ طور پر بڑے مشہور “ مقدمہ باز ” تھے۔مگر واقعہ یہ ہے کہ عابد صاحب (سید عابد علی عابد صاحب) بھی اس حیثیت میں اُن سے کم نہیں ہیں۔اس کا موازنہ دونوں کے لکھے ہوئے مقدمات کو سامنے رکھ کر بآسانی ہو سکتا ہے۔مگر یہ قسمت کی بات ہے کہ عابد صاحب کے مقدمے مجلس ترقی ادب تک محدود ہو کر رہ گئے اور مولوی عبد الحق “ مقدمہ بازی ” میں سارے پاک و ہند میں مشہور ہو گئے۔اکبر کہتا ہے:۔میرے حواس عشق میں کیا کچھ کم ہیں منشتر مجنوں کا نام ہو گیا قسمت کی بات ہے 10 2-5- مولوی عبد الحق صاحب کی دیانت تصنیف و تالیف بقول مولوی عبد الحق صاحب اردو کی حفاظت اور حمایت میں ایک انجمن قائم کی گئی جس کا جلسہ لکھنو میں ہوا۔نواب محسن الملک نے زبر دست تقریر کی۔لفٹیننٹ گورنر سر انٹونی میکڈانل نے انہیں کچھ ایسی دھمکی دی کہ نواب صاحب کو اس سے دستبر دار ہونا پڑا۔مولوی عبد الحق صاحب کے اس بیان میں اصابت رائے سے قطع نظر بیان واقعات کی بہت سی غلطیاں ہیں۔11 مولوی عبد الحق صاحب کی مقدمے بازی اور ان کی اصابت رائے کے پس منظر میں جب ہم موصوف کے تصنیف و تالیف کے کام پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمارے سامنے چند اور حقائق آتے ہیں جن سے مولوی عبد الحق صاحب کی علمی ثقاہت داغدار ہوتی ہے۔مولوی صاحب کی تحریرات کا ایک خاص و صف ان کا زیب داستان کے لئے اپنے مدوح کے سر وہ کلاہ پہنا دینا ہے جو بادی النظر میں ہی فٹ نہ