براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 121 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 121

براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو ) کا مقدمہ اعظم الکلام وَ آعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ أَخَرُوْنَ سورة الفرقان الجز و نمبر ۱۸۔یعنی ایک بڑی جماعت نے متفق ہو کر قرآن شریف کو تالیف کیا ہے ایک آدمی کا کام نہیں۔پھر جب قرآن شریف میں ان کو یہ جواب دیا گیا کہ اگر قرآن کو کسی جماعت علماء فضلاء اور شعر انے اکٹھے ہو کر بنایا ہے تو تم بھی کسی ایسی جماعت سے مدد لے کر قرآن کی نظیر بنا کر دکھلاؤ تا تمہارا سچا ہونا ثابت ہو۔تو پھر لاجواب ہو کر اس رائے کو بھی جانے دیا اور ایک تیسری رائے ظاہر کی اور وہ یہ کہ قرآن کو جنات کی مدد سے بنایا ہے یہ آدمی کا کام نہیں پھر خدا نے اس کا جواب بھی ایسا دیا کہ جس کے سامنے وہ چون و چرا کرنے سے عاجز ہو گئے جیسا فرمایا ہے۔وَمَا هُوَ عَلَي الْغَيْبِ بِضَنِينٍ ـ وَمَا هُوَ بِقَوْلِ۔۔۔سورة بنی اسرائیل الجز و نمبر ۱۵۔یعنی قرآن ہر یک قسم کے امور غیبیہ پر مشتمل ہے اور اس قدر بتلانا جنات کا کام نہیں۔ان کو کہہ دے کہ اگر تمام جن متفق ہو جائیں اور ساتھ ہی بنی آدم بھی اتفاق کر لیں اور سب مل کر یہ چاہیں کہ مثل اس قرآن کے کوئی اور قرآن بنادیں تو ان کے لئے ہر گز ممکن نہیں ہو گا اگر چہ ایک دوسرے کے مددگار بن جائیں۔پھر جب ان بد بختوں پر اپنے تمام خیالات کا جھوٹ ہونا کھل گیا اور کوئی بات بنتی نظر نہ آئی تو آخر کار کمال بے حیائی سے کمینہ لوگوں کی طرح اس بات پر آگئے کہ ہر طرح پر اس تعلیم کو شائع ہونے سے روکنا چاہئے جیسا اس کا ذکر قرآن شریف میں فرمایا ہے:۔وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَسْمَعُوا لِهَذَا الْقُرْآنِ 27 یعنی کافروں نے یہ کہا کہ اس قرآن کو مت سنو۔اور جب تمہارے سامنے پڑھا جاوے تو تم شور ڈال دیا کرو۔تا شاید اسی طرح غالب آجاؤ۔اور بعضوں نے عیسائیوں اور یہودیوں میں سے یہ کہا کہ یوں کرو کہ اول صبح کے وقت جا کر قرآن پر ایمان لے آؤ۔پھر شام کو اپنا ہی دین اختیار کرلو۔تا شاید اس طور سے لوگ شک میں پڑ جائیں اور دین اسلام کو چھوڑ دیں۔أَلَمْ تَرَ إِلَي الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِّنَ الْكِتَابِ يُؤْمِنُوْنَ۔۔۔سورة النساء الجزو نمبر ۵ - 28 کیا تو نے دیکھا نہیں کہ یہ عیسائی اور یہودی جنہوں نے انجیل اور تورات کو کچھ ادھورا سا پڑھ لیا ہے ایمان ان کا دیو توں اور بتوں پر ہے اور مشرکوں کو کہتے ہیں کہ ان کا مذہب جو بت پرستی ہے وہ بہت اچھا ہے اور توحید کا مذہب جو مسلمان رکھتے ہیں یہ کچھ نہیں یہ وہی لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور جس پر خد العنت کرے اس کے 2999 لئے کوئی مددگار نہیں۔" 19 6-5۔حضرت محمد مصطفی کا مقام حضرت مرزا صاحب فرماتے ہیں: “ اب آسمان کے نیچے ایک ہی نبی ہے اور ایک ہی کتاب ہے یعنی حضرت محمد صلی ا یکم جو اعلیٰ و افضل سب نبیوں سے اور اتم و اکمل سب رسولوں سے اور خاتم الانبیاء اور خیر الناس ہیں جن کی پیروی سے: ● خدا تعالیٰ ملتا ہے اور ظلماتی پر دے اٹھتے ہیں اور 121