براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 51 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 51

براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو ) کا مقدمہ اعظم الکلام 51 پھر کہیں نہیں مل سکا کہ حضرت اقدس نے مولوی چراغ علی کو کبھی مخاطب کیا یا مولوی صاحب کا کہیں ذکر کیا۔ایسے لگتا ہے کہ حضور نے انہیں بھی سرسید کے ساتھ ہی منسلک (بریکٹ) کر دیا جنہیں حضور نے دعوت دی لیکن باوجود ہمعصر ہونے کے حضور کے پاس آنے سے محروم ہی گزر گئے۔ایسے لگتا ہے کہ مولوی چراغ علی کی اس بد نصیبی کا باعث سرسید احمد خان بنے ہوں گے ! واللہ اعلم 3-6۔مولوی چراغ علی کے افکار و نظریات کے بارے میں ڈاکٹر عبید اللہ خان اور کینٹل کالج لاہور کی رائے ڈاکٹر عبید اللہ خان صاحب ایم۔اے۔پی۔ایچ۔ڈی، استاد شعبہ اردو یونیورسٹی اور مینٹل کالج لاہور جو عبد الحمید رضوانی کے مقالہ “مولوی چراغ علی” (1971ء) کے نگران تھے چراغ علی کے بارے میں اس مقالہ کے دیباچہ میں لکھتے ہیں:۔“مولوی چراغ علی کے افکار و نظریات کو پرکھنا خود مسئلہ تھا۔کیونکہ ایک طرف اسلام کا تحفظ، دین کی پاسداری، غیروں کے اعتراضات کے جواب کا خیال ، اپنوں کی کوتاہ نظری کا احساس اور دوسری طرف حدیث سے بے اعتنائی، فقہ پر نظر عتاب اور تفسیر سے عدم اعتماد۔یہ مولوی صاحب کی شخصیت اور افکار کے تضاد کو ظاہر کرتا تھا۔اس لئے اس وادی پُر خار سے اپنے دامن کو بچائے ہوئے نکلنا بہت مشکل کام تھا۔(صفحہ ب، ج) 15 - حوالہ جات 3-1 1 - تواریخ اقوام کشمیر ، محمد الدین فوق صفحہ 391، نگارشات پبلشر زمرنگ روڈ لاہور 2003ء 2 - اعظم الکلام فی ارتقاء الاسلام۔مولوی چراغ علی۔مقدمہ مولوی عبد الحق حصہ اول صفحہ 2 3 - // صفحه 4 4 - // صفحه 2 | | صفحہ 2 -5 61-6 -7 8 - // صفحه 6 - | | صفحہ 4-5 - تواریخ اقوام کشمیر ، محمد الدین فوق۔صفحہ 391 9 - مقدمه اعظم الكلام۔۔۔صفحه 5 10 - // صفحه 2 11 - تواریخ اقوام کشمیر - صفحہ 391 12 - // صفحہ392 13 - مقدمہ اعظم الكلام۔۔۔صفحہ 5 30-15-14-13-2-9-7-6-5 // - - 14 3-2 Modern Islam in India۔A Social Analysis by Wilfred Cantwell Smith, p۔23 Minerva